مارننگ شوز کی میزبان اداکارہ و ماڈل نتاشا علی بھی لاک ڈاؤن میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں-
باغی ٹی وی :حال ہی میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ نے اُس وقت سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہے۔
نتاشا علی نے مارننگ شو میں میزبان کو بتایا کہ وہ 14اگست کو شاہ زیب علی نامی سرکاری افسر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ ان کی شادی کو 4 ماہ ہوچکے ہیں لیکن وہ خود کو اب بھی نئی نویلی دلہن محسوس کرتی ہیں-
نتاشا علی نے بتایا کہ شادی کی تقریب لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منعقد کی گئی تاہم شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی سے دو ماہ پہلے تک میں بہت پرجوش تھی لیکن پھر محرم کے باعث بعد میں بھی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ نکاح اور شادی ایک دن میں سادگی سے ہو، وہ ساری چیزیں میری پوری ہوگئی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نکاح میں صرف ایک جوڑا پہنا تھا اور ہماری تقریب بھی ایک ہی ہوئی تھی جس میں 10 سے 12 افراد شریک تھے۔
شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر شاہ زیب سول انجینئر ہیں اور انہیں متعدد مارننگ شوز میں مدعو کیا جاچکا ہے لیکن کسی بھی پروگرام میں ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔
خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں اس سال لاک ڈاؤن اور عالمی وبا کے دوران احد رضا میر ، سجل علی ، حنا الطاف آغا علی ، سارہ خان اور فلک شبیر ، گلوکار ہارون رشید ، منظر صہبائی ثمینہ احمد ، فریال محمود اور دانیال و دیگر شادی کے بندھن میں بندھے تاہم انہی میں اب نتاشا کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔