اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ میں نے جب شوبز انڈسٹری جوائن کر لی تو دو سال تک میری ماں نے مجھ سے بات نہیں کی تھی، وہ نہیںچاہتی تھیں کہ میں شوبز میں آئوں. ان کو غصہ تھا کہ میں نے ان کی بات نہیںمانی. دو سال تک تو یہ سلسلہ رہا کہ میں جب بھی گھر جاتی اور امی کھانا کھا رہی ہوتیں تو وہ کھانا کھا کر جلدی سے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلی جاتیں اور مجھ سے بات ہی نہ کرتیں ، پھر جب میں کراچی شفٹ ہوئی اور انہوں نے دیکھا کہ یہ اپنے گھر میں اکیلی رہتی ہے اس کے باوجود اسکی شکایت نہیں آتی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ میری بیٹی کوئی غلط کام نہیں کرتی نہ ہی کسی ایسے کام میں پڑی ہے. انہوںنے کہا کہ اس کے بعد میری ماں میرے ساتھ کچھ ٹھیک ہونا
شروع ہوئیں ، میں نے امی کو سونے کے کنگن بنا کر دئیے. انہوں نے کہا کہ اگر شوٹ ہو تو روزانہ گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے لیکن اگر شوٹ نہ ہوتو پھر میںگھر پر رہنے کو ترجیح دیتی ہوں، ٹی وی دیکھنا ، الماری ٹھیک کرنا ، کھانا کھانا ، یہ سب کرنے میں بہت مزا آتا ہےحالانکہ بہت سارے لوگ یہ کہتے ہیںکہ ہم تو گھر بیٹھ ہی نہیں سکتے لیکن میں ایسا نہیں کہتی بلکہ میں تو گھر پر رہنا ہی پسند کرتی ہوں.