کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں‌ فیل ہو گئی

اداکارہ نتاشا علی جو کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے جب اداکاری شروع کی تو میری والدہ نے بالکل میرا ساتھ نہیں دیا، بلکہ مجھ سے بات کرنا چھوڑ دی تھی، انہوں نے کہا کہ اپنا کیرئیر بنانے کے لئے مجھے بہت ساری مشکلات کا سامنا رہا، میں جب نویں جماعت میں تھی تواداکاری کے شوق کی وجہ سے میں نے دو ڈرامے ایک ساتھ سائن کر لئے یوں میں کافی مصروف تھی ، نویں جماعت کے امتحان

میرے سر پر تھے لیکن ڈرامے سائن کر چکی تھی ان میں کام کررہی تھی، ہوا یہ کہ میں فیل ہو گئی ۔ مجھے بہت افسوس ہواکہ میں فیل ہو گئی ، میں کبھی بھی اپنی پڑھائی نہیں چھوڑنا چاہتی تھی اس لئے میں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پڑھائی کو جاری رکھا اور بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر چاہیے تو وہ جو جو بھی کرنا چاہتا ہے کر سکتاہے ، میں نے ایکٹنگ بھی کی اور پڑھائی بھی مکمل کی اور اپنی والدہ کو بھی راضی کر لیا، آج میری والدہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں اور میرے اداکاری میں آنے کے فیصلے کو ٹھیک قرار دیتی ہیں۔ میں نے کبھی بھی اپنے گھر والوں کی امیدوں اور غرور کو نہیں توڑا۔

Comments are closed.