قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی نے کشمیر پر بریفنگ دی
چیئرمین محمداحسان اللہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امورخارجہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرخارجہ نے کمیٹی کو5 اگست کومقبوضہ کشمیرمیں اٹھائےگئے یکطرفہ اقدامات پر بریفنگ دی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ممبران قائمہ کمیٹی امورخارجہ اوروزار ت خارجہ کے سینیرحکام بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 30 دن سے،دن رات کرفیو جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات پرپابندی ہےتاکہ حقائق دنیاسےپوشیدہ رہیں، بھارت کےیکطرفہ اقدامات کامقصدمقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنا ہے، پاکستان اورکشمیری عوام بھارتی اقدامات کوپہلےہی مسترد کرچکے ہیں،
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ یواین سیکرٹری جنرل،صدرسیکیورٹی کونسل کوخطوط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، اسی طرح سیکرٹری جنرل اوآئی سی،ہیومن رائٹس کمشنرکوخطوط لکھ کرصورتحال سےآگاہ کیا گیا ہے،