باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاسوں سمیت 123 دن کام کیا ، سال کے دوران 58 سرکاری بل اور 14 آرڈیننس پیش کیے گئے ، 31 سرکاری بل قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران منظور ہوئے
قومی اسمبلی نے 34 سرکاری اور 2 نجی ممبروں کے قانون بھی ایکٹ بنے ، 79 نجی ممبران بل ایوان میں پیش کیے گئے ، جن میں سے 06 نجی ممبروں کے بل منظور کیے گئے، قومی اسمبلی میں 19 قراردادیں منظور کی گئیں سال کے دوران ، 6130 سوالات موصول ہوئے جن میں سے 891 سوالات کے جوابات قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران دیئے گئے۔
460 تحریکیں سیکرٹیریٹ کو موصول ہوئی جن میں سے 40 کو مسترد کیا گیا، 54 کو ایوان کے سامنے لایا گیا، جس میں سے 6 تحریکوں پر بحث ہوسکی۔ سال کے دوران استحقاق کے 74 سوالات بھی موصول ہوئے جن میں سے 49 منظوری کے عمل کے مراحل میں ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے ممبران نے 57 گھنٹے اور 08 منٹ عام بجٹ بحث کی، تپورے بجٹ کی منظوری میں 81 گھنٹے 33 منٹ خرچ ہوئے
ٹریژری سے 107 اور اپوزیشن بنچوں کے 101 ممبران نے بجٹ پر اظہار خیال کیا۔ 342 توجہ دلاو نوٹس موصول ہوئے ، ان میں سے 79 کو ایوان میں پیش کیا گیا ، تاہم 60 توجہ دلاؤ نوٹسوں پر بحث ہوئی ، پارلیمانی قیادت میں اتفاق رائے کے نتیجے میں کورونا وائرس سے متعلق ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی۔