کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین کشمیرکمیٹی فخرامام نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی بھارتی اقدام کی بھرپورمذمت کرتےہیں، مسئلہ کشمیرکاکوئی یکطرفہ حل قابل قبول نہیں ہے، یہ ایوان بھارتی مظالم کی سختی سے مذمت کرتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے سے کشمیریوں کی حق تلفی ہوگی ، بھارت نے کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے آئین میں تبدیلی کی ہے،

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کشمیریوں کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایل اوسی پربھارتی فوج کاکلسٹربموں کااستعمال قابل مذمت عمل ہے، اسی طرح قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیر عالمی طور پر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کا یک طرفہ اقدام یو این کی قراردادوں کیخلاف ہے ، مسئلہ کشمیر کا کوئی یکطرفہ حل قبول نہیں ہے ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،

Comments are closed.