قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین قانون ساز ادارے کی ریڑھ کی ہڈی,اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

قومی اسمبلی کے ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.ملازمین کو ترقی اور ٹرینئگ کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا.موجودہ اسپیکر کے دور میں ملازمین کی ترقیوں کی نظیر اسمبلی کی تاریخ میں موجود نہیں ہے.
اسلام آباد: 1 فروری 2021: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین اس قانون ساز ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو انتہائی محنت، لگن اور دلجمعی سے اس ادارے کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوران سروس ترقی اور ملازمین کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے احکامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ قومی اسمبلی کے افسران اور عملہ پندرہ سال یا اس سے زیادہ عرصے ایک ہی گریڈ میں اپنے فرائص سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر کیڈرز میں ترقیاتی اور ٹریننگ کے مواقع موجود نہیں تھے لحاظہ سروس سٹرکچر، سروسز کے قواعد اور ٹرینگ کے جامع رولز کو ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے گیے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 میں ڈائریکٹو کے ذریعے سروس کے نئے قواعد کے نفاذ کے بعد ، پہلے مرحلے میں 304 ملازمین کو ترقی یا ان کو ٹائم اسکیل پروموشن دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلہ میں اکثریتی ملازمین میں نائب قاصد، اسٹاف کار ڈرائیور اور ایوان کا دیگر ذیلی عملہ شامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 187 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے جن میں سے 111 ملازمین میں نان گزیٹڈ عملہ شامل ہے۔ اسپیکر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی قابلیت کو بروکار لاتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین تنظیمی اہداف کے حصول کیلئے پوری لگن کے ساتھ خدمت سر انجام۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے اقربا پروری اور سفارش کی ثقافت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے ملازمین نے اسپیکر کی میرٹ پر مبنی ترقی کی پالیسی پر تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر کے دور میں ہونے والی ترقیوں کی نظیر اسمبلی کی تاریخ میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور اپ گریڈیشن کی میرٹ پر مبنی پالیسی ملازمین اور ادارہ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ادارہ کے بہترین مفاد میں وہ اپنی خدمات ایمانداری اور انتہائی محنت اور لگن سے سرانجام دیتے رہیں گے۔
اس تقریب میں سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، قانون سازی اور آئینی امور سے متعلق اسپیکر کے مشیر لطیف یوسف زئی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) چوہدری مبارک علی، اسپیکر کے سیکرٹری شہریار خان اور سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.