اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کل کےواقعے کی مذمت

0
39

اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات افسوس ناک اور مذمتی ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے۔ ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

باغی ٹی وی کی تفصیلات کہ مطابق اسپیکر اسد قیصر نے گزشتہ روز اپوزیشن ارکان اسمبلی کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر شدید واقعے کی مذمت کی انہوں نے کہا کے اس واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ایک دوسرے کے ساتھ تحمل و برداشت کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے سیاسی لیڈران کو چاہیے کہ وہ اپنے کارکنان کو اس حوالے سے مکمل آگاہی مہم شروع کریں اس کے لیے اپنے کارکنان کو مکمل تربیت دینا چاہیے

Leave a reply