لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع،درخواستیں بھی طلب کرلیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ اور نئے اسٹاف کی تلاش شروع کردی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری سٹرکچرنگ کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ، پی سی بی نے رواں برس 31 مئی کو ڈائریکٹر اکیڈمیز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے سے قبل اس عہدے کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، ہیڈ ہائی پرفارمنس کوچنگ، ہیڈ انٹرنیشنل پلئیرڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس آپریشنز مینجر کی اسامیوں کے لئے اشتہار جاری کیا. ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل یا ٹیسٹ کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ پندرہ سال کے تجربے کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹر بھی درخواست دے سکتا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گا اس شعبے کے سربراہ کے لیے لیوی تھری کوچنگ کورس کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ درکار ہے ، پلئیر ڈویلپمنٹ کے سربراہ کے لیے لیول تھری کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ کوالیفائیڈ کوچ کے ساتھ سابق انٹرنیشنل کرکٹراور پانچ سال کا تجربہ رکھنے والے شخص کو ترجیح دی جائے گی۔
ہائی پرفارمنس سنیٹرز کے مینجر کے لیے گریجویشن اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھی گئی ہے ، پی سی بی کے مطابق ان عہدوں کے لئے خواہشمند افراد 29 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں.علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے آئندہ کرکٹ سیزن کی حکمت عملی تیار کرنے کام شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نیا ڈومسیٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے کی تجویز ہے۔