نیشنل ڈائیلاگ ہوں تو معاملہ حل ہونے میں دیر نہیں لگے گی. وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

0
34
rana sana

نیشنل ڈائیلاگ ہوں تو معاملہ حل ہونے میں دیر نہیں لگے گی. وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر آئین میں کوئی گنجائش ہوئی تو انتخابات اکتوبر سے بھی آگے بڑھا دیں گے۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی انارکی عمران خان کے رویے کی وجہ سے ہے، عمران نے اسمبلیاں سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر توڑیں، ہم آئین کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔

الیکشن پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 14 یا 16 اگست کو مدت پوری ہونے پر نگراں سیٹ اپ آئے گا، آئین میں کوئی گنجائش ہوئی تو انتخابات آگے بڑھادیں گے کیونکہ عمران خان فتنہ ہے، کیا معلوم کوئی نئی مشکل پیدا کردے۔ رانا ثناء نے کہا کہ عمران یہ کہے کہ نگراں سیٹ اپ قابل قبول نہیں یا انہوں نے مجھے قتل کرنے کا پلان بنالیا ہے، لہٰذا جب تک لوگ عمران خان کو مائنس نہیں کریں گے یہ سیاسی استحکام نہیں آنے دے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی ڈکٹیشن پر الیکشن نہیں کرائیں گے بلکہ انتخابات آئین کے مطابق ہونے دیں گے، عمران خان ایک سیاستدان بنیں، سیاستدانوں سے بات کریں تو معاملہ بہت پہلے حل ہو سکتا تھا، البتہ نیشنل ڈائیلاگ ہوں تو معاملہ حل ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔ سپریم کورٹ سے ایک بار پھر فُل کورٹ کی استدعا کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فُل کورٹ کے فیصلے کو سب تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر یہ نہیں ہوتا تو ہم پارلیمان کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کے لیے جو بھی نتائج ہوں تو پھر ٹھیک ہے۔

Leave a reply