نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن گرانٹ بریڈ برن نے کام کا آغاز کردیا.

باغی ٹی وی :نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن گرانٹ بریڈ برن نے کام کا آغاز کردیا.گرانٹ بریڈ برن نے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا ۔

پہلے مرحلے میں تمام چھ صوبائی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام فرسٹ اور سیکنڈ الیون کوچز اپنی گذشتہ کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں .

کوچز مستقبل کی پلاننگ ، پلیئرز ڈیویلپمینٹ اور میچ پلاننگ کے حوالے سے رپورٹ تیار کررہے ہیں ۔ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن گرانٹ بریڈ برن ون آن ون کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔گرانٹ بریڈ برن آن لائن کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔

دوسرے مرحلے میں انڈر 19 اور پھر انڈر 16 کوچز کی کارکردگی جانچا جائے گا.اسیسمنٹ مکمل ہونے کے بعد کوچز کی ترقی و تنزلی کا فیصلہ گرانٹ بریڈ برن کریں گے۔گرانٹ بریڈ برن فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث نیوزی لینڈ میں ہیں

Shares: