لاہور:سابق وزیراعظم پاکستان میرظفراللہ جمالی کی وفات پرقومی رہنماوں کااظہارافسوس،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کی وفات پرپاکستان کے قومی رہنما وں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ،
ذرائع کے مطابق میر ظفراللہ جمالی کی وفات پر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین،اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بہت بڑے محب وطن پاکستانی تھے
ادھر ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے میر ظفراللہ جمالی کی وفات پرجہاں اظہارافسوس کیا اورتعزیتی کلمات سے یاد کیا ہے وہاں ان کی اس ملک کےلیے خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا ہے
چوہدری برادران نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے اعلی اخلاق پران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعلق تھا: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ان کے ساتھ بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں
چوہدری برادران نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارلیمانی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:
چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے سفرآخرت پران کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میر ظفر اللہ جمالی کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے








