راولپنڈی :نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ:پاکستان کے بڑے ذمہ داران اہم بریفنگ پرجی ایچ کیوپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان کے اہم بڑے ذمہ داران نے جی ایچ کیو کا اہم دورہ کیا
ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کے دوران منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کرنےوالے 22 کے شرکاکو عالمی اور علاقائی سلامتی اور قومی سلامتی کےحوالے سے پاک فوج کے منصبوبوںکے بارے میں بتایا گیا۔
بعد ازاں شرکا نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم نشست کی
راولپنڈی میںہونے والی یہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ ایک سالانہ تقریب ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
قومی سلامتی ورکشاپ پارلیمنٹیرینز ، سول سرونٹس ، آرمڈ فورس کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت 54 شرکاء شریک ہیں۔