نیشنل اسٹیدیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگنے لگا
باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے تابی بڑھ رہی ہے . ، جس کے لیے کراچی کا نیشنل اسٹیدیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔
ایونٹ کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کے بینرز اور کٹ آؤٹس اسٹیڈیم میں آویزاں ہیں، اس کے علاوہ تمام ٹیموں کے کپتانوں کے بینرز بھی نیشنل اسٹیڈیم میں آویزاں ہیں، یوں کرکٹ کا جنوں سر پر سوار ہے اور پاکستانی اس کی شدت سے انتظار کر رہے ہیں.
واضح رہے کہ 20 فروری سے شروع ہونے پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، جہاں معروف اور نامور ستارے پرفارم کریں گے۔ ان ستاروں میں عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔
تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے۔