نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2019 سے قبل ٹیموں کی پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری

0
33

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2019 سے قبل ٹیموں کی پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری کردیا گیا

• 6 ہیڈ کوچز اپنی اپنی ٹیموں کے منتخب کردہ 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے؛ ایونٹ 13 سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں ہوگا

لاہور، 9 اکتوبر 2019ء:

قومی ٹی ٹونٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری رہے گا۔ ایونٹ میں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر مدمقابل آئیں گی۔ایونٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچز 23 اکتوبر کو ہوں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ شفافیت، میرٹ اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسی تناظر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ٹیموں کے کوچز میڈیا کے نمائندگان کے سامنے اپنے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ایونٹ سے قبل ہیڈ کوچز کی پریس کانفرنسز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔

9 اکتوبر:

کراچی:

سہہ پہر 4:30 بجے: سندھ کے ہیڈ کوچ اعظم خان، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

10 اکتوبر:

راولپنڈی:

صبح 11 بجے: ناردرن کے ہیڈ کوچ وسیم خان، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

پشاور:

صبح 11 بجے: خیبرپختونخوا کے ہیڈ کوچ کبیر خان، قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

لاہور:

صبح 11 بجے: سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

کوئٹہ:

صبح 11:30 بجے: بلوچستان کے ہیڈ کوچ ارشد خان، بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ملتان:

سہہ پہر 3 بجے: سدرن پنجاب کے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن، ملتان پریس کلب میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

Leave a reply