قومی انڈر19 بلوچستان کی ٹیم ہارنے کے باوجود کیسے فائنل پہنچ گئی ؟اہم سوال

0
42

لاہور :قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ نے بلوچستان کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بلوچستان کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد جنید 47رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سندھ کے فاسٹ باؤلر منیب الرحمٰن نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 41ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بلے باز طحہٰ محمود نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بلوچستان کو شکست دے کر سندھ کی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سندھ نے بلوچستان کو ہرادیا،فاسٹ باؤلر منیب الرحمٰن کے 6 شکار

انڈر16 کرکٹ سیز پاکستان کےنام، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اچھا کھیلی

دوسری جانب خیبرپختونخوا نے ناردرن کو49رنز سے شکست دے دی۔ خراب موسم کے باعث میچ کی دونوں اننگز43،43 اوورز تک محدود کردی گئی تھیں۔ رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے خیبرپختونخوا کی ٹیم 267رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان خان جونیئر 55 اور سلمان خان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ناردرن کے اسپنر عاقب لیاقت نے 6کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ناردرن کی ٹیم مقررہ 43 اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر218 رنز ہی بناسکی۔ حسان عابد اور زیاد خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث ٹیم فتح نہ سمیٹ سکی۔ حسان عابد نے 62 اور زیاد خان نے 54 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے معاذ صداقت نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

سلمان خان اور سلمان خان جونیئر کی نصف سنچریوں نے خیبرپختونخوا کو کامیابی دلادی

مریم اورنگزیب کے عمران خان کو مفت مشورے

ادھرسنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت5رنزسے شکست دے دی۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئےسنٹرل پنجاب کی ٹیم 267رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر محمد حریرہ نے77 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے اسپنر محبوب احمد نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سدرن پنجاب کو43.3 اوورز میں جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم ان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر باسط علی نے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے علی عمران نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ عائد ، کیوں ہوا؟ جانیئے اس خبر میں‌

ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان فائنل 6 نومبر کو رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا،جہاں پی سی بی کی طرف سے انتظامات کیے جارہے ہیں

Leave a reply