قومی ویمن ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی. پی سی بی ڈائنامائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنزسے شکست دے دی۔
لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں جاری ایونٹ میں پی سی بی بلاسٹرز کرکٹ ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔فاتح ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 44 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے کائنات امتیاز کے 56 رنزاورثناء میر کا 3 وکٹیں حاصل کرنے رائیگاں گیا۔ پی سی بی بلاسٹرز کے 163 رنز کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ڈائنامائٹس کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکيں۔ کائنات امتیاز 56 کپتان ندا ڈار 33 اور جویریہ خان 27 رنز بناکر نماياں رہيں ۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایونٹ کا تیسرا میچ20 ستمبر کو پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قومی ویمن ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

Latest from کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل
کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر

بھارت، آر سی بی کی فتح کا جشن سانحہ ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک
بھارتی شہر بنگلورو میں آئی پی ایل کی فتح کا جشن افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا، رائل چیلنجر بنگلورو (آر سی بی) کی

بھارت تاریخی بدترین شکست پر فوج کو خراج تحسین پیش کرنیوالا "پہلا ملک” بن گیا
پاکستان کیخلاف بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں خراج تحسین پیش کرکے

ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ،شاندار استقبال،اگلا ٹارگٹ بھی بتا دیا
پاکستانی اولمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی ، لاہورایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، پھول نچھاور کیے۔ تفصیلات کے مطابق جیولین

پاکستان کی شاندار فتح، محمد حارث کی سنچری سے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ
پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3