افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے۔

0
67

کابل :افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر محب اللہ کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے،سعودی ائیرفورس افسرکے ہاتھوں امریکیوں کی ہلاکت

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے اہم کمانڈر محب اللہ اپنی کار میں قندوز کے دورے پر آئے تھے جہاں انہیں طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کرنا تھی۔ انٹیلی جنس ادارے نے صوبے میں کمانڈر کی آمد سے افغان فوج کو آگاہ کردیا۔

جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون…

ترجمان وزارت دفاع کا کمانڈر محب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افغان فوج نے کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی کارروائی کے بجائے فضائی حملے کا انتخاب کیا اور ان کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔ فضائی حملے میں کمانڈر کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کمانڈر محب اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے بھارت میں‌پھیل گیا ،

صوبے قندوز میں طالبان جنگجو کافی متحرک ہیں اور کئی اضلاع میں ان کا تسلط تاحال برقرار ہے تاہم طالبان کی جانب سے اپنے اہم کمانڈر کی ہلاکت پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف…

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کیساتھ کیساتھ طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a reply