سینئر اداکارہ سکینہ سموں کی بطور ہدایتکارہ پہلی فلم انتظار کو رواں برس ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ میری ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو رواں مہینے 19 اگست کو ریلیز کیا جائیگا یوں فلم کی ریلیز کی تصدیق خود اداکارہ نے کی ہے. انتظار فلم کو امریکا میں ہونے والے ہارلم فلم فیسٹیول سمیت دیگر فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے اسکو ہر جگہ خاصی پذیرائی ملی ہے. فلم کی کاسٹ میں کیف غزنوی، رضا علی عابد ثمینہ احمد، خالد احمد اور عدنان جعفر و دیگر شامل ہیں. سکینہ سموں نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے کئی گئی پوسٹ میںلکھا کہ ایک خواب جو حقیقت بننے
جا رہا ہے اور لوگ میری ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو اب دیکھ سکیں گے. سکینہ سموں کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میںہوتا ہے انہوں نے ہمیشہ ہی اپنی ورسٹائل اداکاری سے شائقین کے دلوںکو جیتا ہے. ماضی قریب میں اختتام پذیر ہونے والا ڈرامہ دوبارہ میں انہوں نے ایک ایسی نند کا کردار ادا کیا تھا جو بھابی کو پسند نہیںکرتی اور اس کے ساتھ خالصتا روایتی نندوں والا سلوک کرتی ہیں چاہتی ہیںکہ ان کی مرضی کے مطابق ان کی بھابھی زندگی گزارے. سکینہ سموں کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سے شائقین کو کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا ماننا ہے کہ اداکارہ نے یقینا اچھی فلم ہی بنائی ہوگی.