یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو ، نعمان اعجاز کا شاعری کے ذریعے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام

0
70

پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز کا کورونا وائرس کے زمانے میں گھروں سے بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کو شاعرانہ انداز میں پیغام

باغی ٹی وی : پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز کا کورونا وائرس کے زمانے میں گھروں سے بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کو شاعرانہ انداز میں پیغام اداکار نعمان اعجاز نے تصویر اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹام گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر گھروں پر رہنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو اپنی شاعری میں پیغام دیا انہوں نے کہا کہ:
https://www.instagram.com/p/B-Njz9JJ-80/?igshid=1bydp8seo1az5
یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو

وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے

یہ نئے مزاج کا شہر ہے ، ذرا فاصلے سے ملا کرو

نعمان اعجاز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج سڑکوں پر ہماری پولیس اور فوج کھڑی نہ ہوتی گرآج ہم اپنا دماغ استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھتے کہ موقع کی نزاکت کیا ہے لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ فوج اور پولیس کے کھڑے ہونے کے باوجود بھی ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے

نعمان اعجاز نے کہا کہ عجیب قوم ہیں ہم عجیب لوگ ہیں جب ہمیں حکومت کہتی ہے گھر سے باہر نکلئے ووٹ ڈالئے تو ہم باہر نہیں نکلتے لیکن جب حکومت کہتی ہے گھر بیٹھئے یہ آپ کی زندگی کا سوال ہے تو پتہ نہیں ہمیں گھر ٹکنے میں کیا تکلیف ہوتی ہے انہوں نے درخواست کرتے ہوئتے کہا خدا کا واسطہ ہے گھر بیٹھئے

اپنی ایک اور انسٹا گرام پوسٹ میں نعمان اعجاز نے کورونا کی وجہ سےتمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور کعبہ اور مسجد نبوی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اللہ سے دعائیہ شاعری کی ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ کن فیکون کہہ کر حالات کو پہلے جیسا کر دیں اور اس وبائی مرض کو ختم کر دیں انہوں نے شاعری کچھ یوں بیان کی:
https://www.instagram.com/p/B-SRbDFJD-k/?igshid=1ak92cs40vm50
مندر بند مسجد بند کلیسا بند

مہ کدہ بازار بند

ساگرو میناؤ قربت یار بند

لمحہ فصل بند

بوسہ محبوب بند

لمس دست وفا بند

دراوزہ یار بند

دیدار دلدار بند

در طبیب اور در حبیب بند

شفا امید بند

درد دل کی دوا بند

بس اب پھر سے کن کہہ دے

پھر سے فیکون کر

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نعمان اعجاز نے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدائت کے باوجود باہر نکلنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گھر وں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیا تھا

’سمجھتا تھا جہالت صرف پاکستان میں ہے لیکن انگریزسے بڑھ کرکوئی جاہل نہیں‌‘میرے وطن کے لوگ تو بہت اچھے ہیں دنیا سے،نعمان اعجاز

Leave a reply