شوبز انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ’انسانیت‘ کے نام خط لکھ دیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی کچھ تصویروں کا ایک کولاج بنا کر شیئر کیا ہے تصویروں میں اداکار نے وائٹ شرٹ بلیک کوٹ اور کالا چشمہ لگایا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGDjm8gBkKF/
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ خط جو لکھا میں نے انسانیت کے نام، ڈاکیہ ہی مر گیا پتہ پوچھتے پوچھتے
نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو مداھوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اداکار کی پوسٹ کو اب تک ہزاروں صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
صارفین نے کمنٹس سیکشن میں پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے نعمان اعجاز کو سدا بہار خوبصورت لیجنڈ اور عظیم اداکار قرار دیا اور ان کے کیپشن کی تعریف کی جبکہ صارف نے لکھا کہ نعمان سر ویسے تو آپ نے ساری زندگی بہت ہی اعلیٰ معیار اور ساری زندگی یاد رہنے والی اداکاری کی ہے لیکن ’خان‘ ڈرامے میں تو آپ نے بے انتہا کمال کیا ہے، بہت بلند پایا اداکاری کی ہے آپ نے اور آپ ہمارے ملک کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہیں اللہ آپ کو صحت کے ساتھ ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنے والی ہستی رکھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ نعمان بھائی آپ ایک عظیم اداکار ہیں انڈسٹری میں آپ جیسا اداکار کوئی نہیں ہے آپ کے ماضی کے تمام ڈرامے بہت اچھے تھے جنہیں میں نے بار بار دیکھا آج کل کے نوجوان اداکاروں میں اپ کے اداکاری جیسی مہارت نہیں ہے ہم یقیناً حقیقی طور پر چاہتے ہیں کہ آپ ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں آپ کی شخصیت آپ کی لُک اور آپ کی مہارت ہمیں بہت پسند ہے-
ایک صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ اللہ آپ کو بُری نظر سے بچائے آپکا کیپشن بہت اعلیٰ ہے-جبکہ ایک صارف نے اداکار کے کیپشن کو کڑوا سچ قرار دیا-