عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم نوید کا اعتراف،مذہبی جنونیت کا خاتمہ ضروری،پیغام ِ پاکستان ہمارے لیے ایک مشعل راہ

گوجرانوالہ:عمران خان حملہ کیس مرکزی ملزم نوید کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا

عدالت نے ملزم کو جے آئی ٹی ٹیم کےحوالے کردیا ملزم کوجےآئی ٹی نے آج چوتھی بارانسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا تھا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے ملزم کو آئندہ 3 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رانا ذاھد اقبال نے کی ملزم وقاص کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم نوید نے جس پستول سے فائرنگ کی اپنےماموں وقاص سے لیا تھا

واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گا

Comments are closed.