نوین وقار اور عدنان صدیقی کی کارما دو ستمبر کو ریلیز ہوگی

پاکستان میں سسپنس، تھرل اور اغوا کی کہانیاں کم کم بنی ہیں رواں برس ایک سسپنس تھرلر فلم چکر ریلیز ہوئی تھی جسے یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنایا گیا تھا فلم کوئی خاص بزنس نہیں کر سکی. تاہم اب دو ستمبر کو سسپنس اور تھرلر ” کارما” ریلیز ہورہی ہے. فلم کی کاسٹ میں عدنان صدیقی، اسامہ طاہر، ژالے سرحدی، پارس مسرور، ارجمند راحم، نوین وقار، خالد انعم اور دیگر شامل ہیں۔فلم کا ٹیزر تو دھوم مچا چکا ہے. فلم کی ڈائریکشن کاشان اڈمانی نے کی ہےجبکہ کہانی فواد نے لکھی ہے. فلم میں چائلڈ لیبر، پیڈوفائل، دھوکا دہی، لالچ اور خواتین کو بااختیار کرنے جیسی چیزیں دکھانے کے ساتھ انتقامی تھرلر بھی دیکھنے کو ملے گا .فلم جذباتی مناظر سے بھری ہوئی دکھائی دیتی ہے جو محبت اور نقصان کی دنیا کو تلاش کرتی

ہے۔ فلم کا عنوان ‘کار’ اور ‘کرما’ کے الفاظ پر مبنی ڈرامہ ہے۔پاکستان میں چونکہ اس طرح کی فلمیں بنتی نہیں‌ ہیں اس لئے اس کا ٹیزر دیکھ کر شائقین فلم کو دیکھنے کےلئے کافی پرجوش ہیں. شائقین اس میں پہلی بار اداکار و پرڈیوسر عدنان صدیقی اور نوین وقار کو ایک ساتھ دیکھیں گے. یاد رہے کہ نوین وقار نے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ماہرہ خان کے مقابلے میں کردار ادا کیا تھا ان کے کردار کو بہت پسند کیا گیا تھا لیکن ان کو ماہرہ خان اور فواد خان جیسا مقام نہ مل سکا لیکن یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ نوین وقار ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں.

Comments are closed.