ٹی وی اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ مجھ سے ہر وقت یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں شادی کب کررہی ہوں، مردوں سے یہ سوال نہیں ہوتا، آخر لڑکیوں سے ہی یہ سوال کیوں کیا جاتاہے؟ نوین وقار نے کہا کہ لڑکیوں کو اس قسم کے سوالات پوچھ کر زہنی طور پر ڈسٹرب کیا جاتا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اگر شادی نہیں ہو رہی تو کوئی بات نہیں اکیلے رہ لیں لیکن کسی غلط انسان کے ساتھ شادی کرکے اپنی زندگی اور زہنی سکون تباہ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ خود اتنا خود مختار بنائیں کہ انہیں
کسی پر انحصار کرنے کی نوبت نہ آئے، اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے ہر وقت یہی سوال ہوتا ہے کہ کب شادی کرو گی ، بھئی ہونی ہو گی تو ہوجائیگی ورنہ اکیلے بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے اور اچھی زندگی گزاری جا سکتی ہے. نوین وقار نے لڑکیوں کو موٹیویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسے سوالوں سے گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں نہ ہی ڈپریشن میں جائیں ، ایسے سوال کرنے والے کب تک آخربولیں گے ؟آخر کو خود ہی چپ ہوجائیں گے بس آپ اپنے اعصاب مضبوط رکھیں.