نواب شاہ: سندھ کے ضلع نواب شاہ میں 2 مسافر بسوں میں تصادم سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی: تصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر دوڑ تھانے کی حدود میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے واقعے میں زخمی افراد کو متعلقہ اسپتال دوڑ اور پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی حادثے کا شکار ہونے والی ایک مسافر کوچ کراچی سے رحیم یار خان اور دوسری خیبر پختونخوا سے کراچی جا رہی تھی۔
دوسری جانب کوئٹہ سے ملتان جانے والی مسافر بردار کوچ میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی،لیویز حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مسافر کوچ میں آتشزدگی کے بعد مسافروں کو بر وقت اتار لیا گیا تھاآگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے، تاہم مسافر بردار کوچ میں آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
نواب شاہ: تحصیل قاضی احمد قومی شاہراہ پرٹرک الٹنے 10 افراد زخمی،لاکھوں کے مویشی ہلاک
قبل ازیں تحصیل قاضی احمدمیں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 10 میںافراد زخمی لاکھوں مالیت کے مویشی ہلاک پولیس کے مطابق رحیم یار خان سے کراچی جانے والا مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا حادثے کے نتیجے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں بلال عبداللہ ثاقب امیر فیض لال بخش اور عابد شامل ہیں حادثے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے 5 مویشی بھی ہلاک ہوئے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری میں ڈرائیور کو اچانک نیند آنے کے باعث پیش آیا-







