اسلام آباد: پیپلز پارٹی کو دھچکے پر دھچکا ، ایک طرف چیئر مین سینیٹ کے خلاف کو ششوں پر پانی پھر گیا تو دوسری طرف زرداری کے لاڈلے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا .

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد میں اپوزیشن کی طرف سے 14ووٹوں کا کم ہونا افسوسناک بات ہے۔

سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمارے 14ساتھیوں نے انتہائی افسوسناک کردا ادا کیا ہے ۔ ان حالات میں سینیٹ میں رہنا کم از کم میرے لئے مناسب نہیں ہے۔ سینیٹرشپ پارٹی کی امانت ہے میں اپنا استعفی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردوں گا۔

Shares: