نواز شریف کی اہم ملاقاتیں، بہت جلد واپسی کا امکان

نواز شریف فیملی کے ہمراہ دبئی میں اپنے داماد علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں رہائش پزیر ہیں، نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔ جبکہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔

صحافی سبط عارف کے مطابق دبئی نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ابھی تک لندن میں موجود ہیں، ان کی روانگی جلد متوقع ہے، نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ عید دبئی میں منائیں گے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ملاقاتوں کا پہلا سیشن اختتام پزیر ہو گیا ہے، نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے راستے میں حائل قانونی الجھنوں کے سلجھانے کے لیے ماہرین سے مشورے کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔

ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور کی صاحبزادی مریم نواز نے دبئی میں ساتھیوں کے اہم ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران لیگی قائد کی واپسی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ایک ملاقات معروف تاجروں سے ہوئی جبکہ ایک ملاقات کے دوران نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا ، لیگی قائد مستقبل قریب میں جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ اسی دوران میاں نواز شریف نے سیاسی لائحہ عمل پر دوستوں سے صلاح مشورے کیے ۔

Shares: