نواز کی طبیعت ناساز، وزیراعظم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ یاسمین راشد کو پریس کانفرنس کرنا پڑ گئی

0
34

نواز شریف کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں بیرون ملک بھیجا جائے گا نہیں؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 22ہزار ہوگئے ہیں،پلیٹ لیٹس میں اضافے کا مطلب نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے ،گزشتہ رات نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوگئی تھی،کارڈیالوجسٹ نےنوازشریف کامعائنہ کیااورادویات دیں،اسٹرائیڈ دینے سے بلڈ شوگربڑھ گئی تھی،

مریم نواز کی "سیلفیوں” پر عدالت نے پابندی عائد کر دی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پریس کانفرنس کر رہی ہوں ، وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی من و عن عمل کیا جائے گا،نوازشریف چاہیں تو بیرون ملک سے ماہرین بلا سکتے ہیں ،نوازشریف نے کل ڈاکٹر شمسی سے کہا علاج سے مطمئن ہیں ،ہماری بھرپورکوشش ہے نوازشریف کا بہترین علاج ہو،

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو دل اوربلڈ پریشر کا عارضہ بھی لاحق ہے ،نوازشریف کے ذاتی ڈاکٹر عدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کرتے ہیں،مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا،مریم نواز کا بہترین علاج معالجہ کیا گیا،طبیعت بحال ہونے پر مریم نواز کو جیل منتقل کردیاگیا،وزیراعظم چاہتےہیں مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کریں،

Leave a reply