اڈیالہ جیل میں آج عمران خان کے مقدمات کی سماعت ہوئی تو عمران خان اوربشریٰ بی بی نے جیل میں موجود صحافیوں سے بات چیت کی
عدالت میں عمران خان کی بات چیت کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے کئی بار عمران خان کو روکنے کی کوشش کی گئی، مسلسل ٹوک پر عمران خان غصہ میں آ گئے،اور جیل حکام سے کہا کہ "یہ اوپن ٹرائل تم مجھے بات کرنے سے نہیں روک سکتے”۔
عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تشدد سہنے والے اور فائلیں دیکھ کر بھاگنے والے پارٹی رہنماؤں کے بارے میں الگ فیصلے ہونگے، تحریک انصاف کے جن دو گروپوں میں اختلاف ہے میں نے ان دونوں گروپوں کو 4تاریخ کو بلایا ہے ان سے بات کرونگا،
 امریکہ میں اسرائیلی لابی سب سے زیادہ مضبوط ہے وہ بھی امریکہ کی تاریخ میں ایسی قرار داد نہیں لاسکے،عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے پاکستانی انتخابات سے متعلق قرارداد میں اہم سوالات اٹھائے ہیں،کانگریس نے پوری تحقیقات کے بعد متفقہ طور پر قرار داد منظور کی، کانگریس کی قرار داد میں وہی سوالات اٹھائے گئے جن کا ذکر پلڈاٹ،فافن اور پٹن کی ہے، ملکی اور غیر ملکی میڈیا سمیت پوری قوم نے الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں،سب جانتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، امریکہ میں اسرائیلی لابی سب سے زیادہ مضبوط ہے وہ بھی امریکہ کی تاریخ میں ایسی قرار داد نہیں لاسکے، کانگریس کی قرارداد انتخابات سے متعلق ہے جبکہ سائفر میری حکومت کے خاتمے سے متعلق تھا، میں آج بھی ڈونلڈ لو کی مداخلت پر اپنے موقف پر قائم ہوں۔
ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ عمر ایوب کے خلاف نعرے لگے ہاتھا پائی ہوئی کیا یہ پارٹی میں تقسیم کی نشان دہی نہیں،جس پر عمران خان نے کہا کہ عمر ایوب نے پارٹی کیلئے بہت قربانیاں دیں اور بہت مشکل وقت دیکھا ہے، عمر ایوب کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،عمران خان سے فواد چودھری بارے سوال کیا گیا تو عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا.
پاکستان کو بچانا ہے مشکلات سے نکالنا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،عمران خان
بجٹ پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ ظالمانہ بجٹ ہے اسے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، بجلی گیس اور ٹیکسز میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا، پاکستان کو بچانا ہے مشکلات سے نکالنا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،عوامی مینڈیٹ والی حکومت اصلاحات کرکے ملک کو مشکل سے نکال سکتی ہے، میرے لئے جیل میں ایک کاغذ تک لانے کی اجازت نہیں دی جاتی، نواز شریف کو روزانہ چالیس چالیس لوگ ملنے آتے تھے، مجھے ابھی تک پتہ ہی نہیں انتخابات میں ہماری پارٹی کا کون کون سا امیدوار جیتا ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی صحافیوں سے بات چیت کی ہے، بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ایک مقام سجین ہے ایک مقام علیئن ہے ایک مقام یہ ہے جہاں ہم کھڑے ہیں، یہاں جھوٹوں، فراڈیوں اور چوروں کی حکومت ہے،موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، یہ لوگ ہمیں کیا گرائیں گے ان کو میرا رب گرائے گا.
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے
امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش
امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان
قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ








