نواز اور زرداری کا پیچھا چھوڑیں اور پرانے پاکستان کو ہی ٹھیک کر دیں شاہد آفریدی کا وزیراعظم کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نواز شریف کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دے دیا-

باغی ٹی وی :شاہد آفریدی کے انٹر ویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے وائرل کلپ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران بھائی جب وزیراعظم نہیں تھے تب وہ جو بات کرتے تھے ساری قوم کھڑی ہوجاتی تھی اب وہ وضاحتیں بہت دیتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کو چاہیے کہ اب وہ زرداری اور نواز شریف کو چھوڑدیں، 2 ڈھائی ، تین سال سے ان کے ہی پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ جہاں جاتے ہیں میں نے جہاں بھی سنا ہے ان کو ان ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں-

سابق کپتان کاکہنا تھا کہ کہیں بھی کوئی افتتاح کرتے ہوئے میں نے اُن کو جب بھی سنا ہے وہ زرداری نواز شریف ہی کہتے ہیں،چھوڑ دیں پچھلی حکومتوں نے کیا کیا ہے، یہ دیکھیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ کرکے دکھائیں اور آپ تبدیلی لے کر آئیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جس کے لیے ہم نے 2013 میں انہیں ووٹ دیا ہے وہ تبدیلی لے کر آئیں، جو پرانا پاکستان ہے اس کو ٹھیک کردی پُرانا پاکستان الحمداللہ بُرا نہیں ہے اسی کو لے کر چلو اپوزیشن کا بھی پاکستان ہے-

Comments are closed.