مزید دیکھیں

مقبول

پی ایس ایل 10: پشاور نےملتان کو 120 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں ملتان سلطانز...

رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

پنجاب میں دو دنوں میں گندم کی فصلوں...

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی...

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نوازشریف کی صحت کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،نوازشریف کی صرف ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوئے،نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دیا جارہا ہے ،دعا ہے نوازشریف خیریت سے واپس آئیں،

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی انسان کی زندگی کا مسئلہ ہے،کافی دنوں سے قطر کی ایمبولینس بھی کھڑی ہے، شہباز شریف وکٹ کی دونوں طرف کھیلتے ہیں،شہبازشریف ایسے سیاستدان ہیں جو راستہ بناتے ہیں، شہباز شریف کے مجھ جیسے بندے سے بھی رابطے ہیں،مریم نوازکو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی،

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم،سفر کر سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے سر پکڑ لیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو یہ بات سمھجنی چاہئے کہ حکومت کے خلاف جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت الزامات سے قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان برصغیر کے وہ واحد راہنما ہیں جن سے برصغیر کی دیگر ریاستوں کے عوام بھی محبت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے سکھ عوام کے لئے بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ پر ایک یاد گار اور قیمتی تحفہ دیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan