بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

0
26

راولپنڈی:کرتارپورراہداری کی کامیاب پاکستان کی سفارتکاری کے بعد بھارت پر پاگل پن طاری ہوگیا ، بھارت پاکستان کی اس سفارتی فتح کو ہضم نہیں کرپارہا، بھارت نے جو جھوٹ بول رہا ہے اس کے تو پر بھی نہیں ، بھارتی جھوٹوں کے بے نقاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خوب جواب دیا

باغی ٹی وی کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا جھوٹوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے ، بھارتی میڈیا جس طرح پاکستان کا چہرہ پیش کررہا ہے، اور کرتارپورپر بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کررہا ہے بھارتی میڈیا کی اس سوچ پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے

اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ بھارتی پراپیگنڈے کا وقت گزرچکا اب کھیل پاکستان کے ہاتھ میں ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہا جارہا ہےکہ 9 نومبرکو افتتاحی تقریب کے دن بھی 20 ڈالرز کے بدلے پاکستان جانے کے لیے رقم مقرر کی ہے ، میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ،بھارت خود ہی ایسی من گھڑت خبریں تیارکرکے غلط تاثر پیداکرنے کے بھونڈے ہتھکنڈے اختیار کررہاہے

نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب وزیراعظم نے ایک طریقہ کار وضع کردیا ہے پھر بھارت لوگوں کو جھوٹی خبریں پھیلا کر گمراہ نہیں کرسکتا

مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

آخر میں میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ بھارت کی تمام سازشیں اوار شراریتں کل دم توڑ جائیں گی جب کرتارپورراہداری کا ایک شاندار افتتاح ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ بھارت کے ہاتھ سے اب گیم نکل چکی ہے، اب پچھاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا

Leave a reply