مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

0
30

لاہور:مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا، اطلاعات کےمطابق پنجاب میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی تشکیل مکمل، نئے ایڈمنسٹریٹرز تعینات اور بلدیاتی اداروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی۔

اسے کہتے ہیں تبدیلی ،تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استمعال پرپابندی عائد کردی گئی

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی تشکیل نو کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کی تعداد 229 سے بڑھا کر 455 کردی گئی ہے جبکہ تمام بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی نئے سرے سے تعیناتی کردی گئی۔

تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

حکومت پنجاب کیطرف سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور کو تعینات کیا گیا ہے، ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔

عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج بھی متعلقہ ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوگا۔ ہیڈ کوارٹرز کےعلاوہ میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر تحصیلدار اور ٹاؤن کمیٹیز کا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔

ادویات ، آکسیجن سلنڈرغائب، نشتر ہستپال میں صرف نشتر ہی چل رہے ہیں،مریض پریشان ، بے حس حکمران

ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی ادارے وجود میں آنے کے بعد ضلع اور تحصیل کی سطح پر بڑے پیمانے میں افسران اور ملازمین کے تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔یاد رہےکہ تحریک انصاف کے نئے مقامی حکومتوں کے نظام کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواستیں بھی دائرہیں ان پر ابھی فیصلہ آنا باقی ہے,

Leave a reply