ادویات ، آکسیجن سلنڈرغائب، نشتر ہستپال میں صرف نشتر ہی چل رہے ہیں،مریض پریشان ، بے حس حکمران

0
36

ملتان :جنوبی پنجاب کی ترقی کا نعرہ لے کر آنے والے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے نگری میں ہسپتالوں کی حالت بہت خراب سے خراب ترہوگئی ہے،اطلاعا ت یہ ہیں کہ جنوبی پنجاب میں طبی سہولتوں کے بحران نے مریضوں کو مزیدمشکلات سے دوچارکردیا ادویات، ڈرپ اسٹینڈ کے بعد آکسیجن سلینڈ بھی نایاب ہوگئے۔

عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

ملتان میں واقع سب سے بڑے نشتر ہسپتال میں طبی سہولتوں کے فقدان نے غریب عوام کی کمر مزید توڑ دی، ہسپتال میں دیگر  طبی وسائل کے ساتھ ساتھ آکسیجن سلنڈر بھی نایاب ہوگیا۔ پیڈز میڈیسن ایمرجنسی میں زیر علاج 3، 3 بچوں کو ایک سلنڈر سے آکسیجن دی جارہی ہے۔ جو بچوں میں انفیکشن کا پھیلنے کا باعث بن سکتا ہے۔

پاکستان مخالف فلموں کے مرکزی کردار،ممبربی جے پی سرکار،بالی وڈ اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد

رپورٹ کے مطابق مریضوں کے لواحقین سلنڈر لگے اپنے بچوں کو گود میں لیے گھنٹوں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں دوسری جانب بیشتر سلنڈرز میں آکسیجن ختم ہوچکی ہے جن کی بجٹ نہ ملنے کے باعث دوبارہ فلنگ نہیں کرائی جاسکی ہے۔

تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

Leave a reply