حفاظتی سامان کی عدم دستیابی ، ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات ناکام

0
28

حفاظتی سامان کی عدم دستیابی ، ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات ناکام

باغی ٹی وی :حفاظتی سامان کی عدم دستیابی پر ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات ناکام ہو گئے اس کے بعد سول سیکرٹریٹ میں ینگ ڈاکٹر نے بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا، ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجا اپنے فرائض منصبی ترک کر کے نعرہ بازی شروع کردی . اور بلند آواز سے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، نہیں‌چلے گی نہیں‌چلے گی غنڈہ گردی نہیں‌چلے گی جیسے نعرے بلند کرتے رہے .گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کا بھوک ہڑتال کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکام بالا ہمیں بنیادی حفاظتی سامان مہیا نہیں‌کرتا ہم یہ ہڑتال جاری رکھیں گے ، کیونکہ اس وجہ سے ہماری ایک ڈاکٹر بہن شہید ہو چکی ہے اور حکومت نے اسےشہید کا درجہ بھی نہیں‌دیا. سلمان حسیب کہا کہنا تھا کہ ہم قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے فرائض سے دستبردار نہیں‌ہونگے اور مریضوں کا علاج کرتے رہے ہیں. گے.


دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کی موجودگی کا امکان ظاہر کردیا، سول اسپتال ٹھٹھہ کو بھی خطرے سے پاک نہیں کہہ سکتے، مریضوں کے ساتھ ایک یا دو بندوں کے علاوہ زیادہ لوگ اسپتال آنے سے گریز کریں۔ انتظامیہ نے دو دن کے اندر سیفٹی کٹس فراہم نہ کیں تو احتجاجاً اسپتال بند کردیں گے، کیونکہ بغیر سیفٹی ڈاکٹر اور مریض دونوں میں وائرس پھیل سکتا ہے.
واضح‌رہے کہ ادھر نشتر ہسپتال کے ایک اور ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق تعداد 27 ڈاکٹرز,3 نرسز سمیت پانچ افراد پر مشتمل دیگر طبی عملہ بھی کورونا کا شکار، نشتر ہسپتال ملتان کے مزید 1 ڈاکٹر میں رات گئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہو گئی ہے، مزید ڈاکٹرز کی رپورٹس آنا باقی ہیں

Leave a reply