نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی طرف سے جمع کرائی گئی سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ،احتساب عدالت نے نیب رپورٹ پیش ہونے کے بعد نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے تھے ، ایس ای سی پی کے مطابق نوازشریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں ، نوازشریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار950 شیئرز ہیں ،حدیبیہ، پیپرملز میں نوازشریف3 لاکھ 43 ہزار425 شیئرز کے مالک ہیں اس کے علاوہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد22 ہزار213 ہے جبکہ اتفاق ٹیکس ملز میں نوازشریف 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں

رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے 5 بینک اکاﺅنٹس میں 6 لاکھ 12ہزارروپے موجود ہیں ،نوازشریف اوران کے زیرکفالت افراد کے نام لاہور، شیخوپورہ،مری، ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں،مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کامکان اور اپر مال لاہور میں جائیداد شامل ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور ان کے زیرکفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے،لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں299 کنال زرعی اراضی شامل ہے،اس کے علاوہ لاہور کے موضع مال رائیونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی ،شیخوپورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اورموضع فیروز وطن میں 88 کنال اراضی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرز رجسٹرڈ ہیں ،نواز شریف ایک لینڈ کروزر،2مرسیڈیزگاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز کے مالک ہیں ۔

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرم جرم عائد کی جا چکی ہے,نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے ،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی

Comments are closed.