نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ن لیگ کیا کرنے جا رہی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا،اجلاس میں نوازشریف کی صحت یابی کےلیے دعا کی گئی،اجلاس میں شہبازشریف کی خدمات کابھی شکریہ ادا کیا گیا،نوازشریف کل بیرون ملک روانہ ہوں گے،

احسن اقبال نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے کنونشنز منعقد کریں گے، اجلاس میں ملک میں مہنگائی کےخلاف بھرپوراحتجاج کا فیصلہ کیا گیا،پارلیمنٹ کوتالہ لگانےکی پالیسی جمہوری روایات کےخلاف ہے،مسلم لیگ ن ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرے گی،ن لیگ کے احتجاج کی وجہ سے حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لینے پر مجبور ہوئی

نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں،حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،2020میں نئے انتخابات کے لیے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے ،حکومت نےجنوبی پنجاب صوبہ بنانےکےلیےکوئی اقدام نہیں اٹھایا،حکومت نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے،پنجاب کا انفرااسٹریکچر تباہ کیا جارہا ہے،

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

احسن اقبال نے مزید کہا کہ انتقامی ایجنڈے پرگرفتارلیگی رہنماوَں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا،نوازشریف کو15روز پہلے پاکستان سے روانہ ہوجاناچاہیے تھا،حکومت نے نوازشریف کی روانگی  میں رکاوٹ ڈالی ،نوازشریف سےمتعلق حکومتی وزرا کے بیانات شرمناک ہیں،نوازشریف کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی نے غیرانسانی اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا،ہماری دعا ہے کہ نوازشریف جلدازجلدصحتیاب ہوکرواپس آئیں،نوازشریف کی روانگی میں تاخیر مضر ثابت ہوسکتی ہے،

قبل ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کی سینیئر قیادت کا اجلاس بھی ہوا جس میں راجہ ظفر الحق، رانا تنویر حسین، امیر مقام، خرم دستگیر، پرویز ملک، سردار ایاز صادق اور احسن اقبال شریک تھے۔ اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی اور ان کی عدم موجودگی میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی۔

Shares: