نواز شریف ستمبر میں آ رہے ، جاوید لطیف کا دعویٰ

جب پیج پھٹا تو پندرہ ماہ پہلے تبدیلی آئی
0
40
javedelateef

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آوازیں آرہی ہیں کہ پندرہ ماہ میں جمہوریت کمزور ہوئی، کیا اس سے پہلے ملک میں جمہوریت تھی،

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2017 میں تو یہ ایک پیج پہ تھے ، جتنا مال غنیمت سمیٹ سکتے تھے سمیٹ لیا ، لیکن 2017 میں ایک مرد قلندر نے نعرہ لگایا کہ ووٹ کو عزت دو، وہ تحریک اتنی زور پکڑ گئی کہ پیچ پھٹنے پر مجبور ہوا ، پھر جب پیج پھٹا تو پندرہ ماہ پہلے تبدیلی آئی،پھر کوشش کی کہ خارجہ امور اور ملکی حالات میں بہتری لاسکیں ،کوشش کی کہ 2017 کا پاکستان دوبارہ بنا سکیں،ہم نے کوشش کی لیکن ناکام رہے ،بگاڑ اتنا ہے کہ وہ نواز شریف کے بغیر ٹھیک نہیں ہوسکتا ،اداروں میں بیٹھے لوگوں، عوام اور سی پیک مخالف قوتوں کو بھی احساس ہوچکا ہے ، احساس ہوچکا ہے کہ 2017 کا پاکستان نواز شریف کے بغیر نہیں آسکتا،

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں،نواز شریف کو مائنس رکھنے کی خواہش پوری ہوئی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، قبول نہیں کریں گے، کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے۔نواز شریف ستمبرکے وسط میں پاکستان آئیں گے ،ذوالفقار بھٹو اور نوازشریف کو مائنس کرنے والے عالمی قوتوں کے آلہ کار تھے چند قوتیں پاکستان کو ایٹمی طور پر مسخر کرنے والے کے خلاف ہوگئیں

 نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

Leave a reply