نوازشریف کے بعد آصف زرداری کو بیرون ملک بھیجیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ, جب وزیر اعظم عمران خان کو نواز شریف کی بیماری کے بارے پتہ چلا تو انہوں نے تمام وزراءکو ان کی صحت پر سیاست کرنے سے روکا تھا
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے، حکومت نے کسی کو این آر او دیا ہے اور نہ ہی ن لیگ کے ساتھ کوئی ڈیل ہوئی ہے، آصف زرداری کو بھی میڈیکل بورڈ کی تجویز پر یہ سہولتیں مل سکتی ہیں۔
منگل کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم عمران خان کو نواز شریف کی بیماری کے بارے پتہ چلا تو انہوں نے تمام وزراءکو ان کی صحت پر سیاست کرنے سے روکا تھا اور پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نواز شریف کو علاج کیلئے ہر قسم کی طبی سہولیات مہیا کیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے علاج کیلئے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے، علاج کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ساری زندگی باہر گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے ایک قانون پسند کرتے ہیں، اگر میڈیکل بورڈ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا تو حکومت انہیں بھی سہولتیں دے گی۔
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایک مجرم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے اسلئے میں نہیں سمجھتا کہ مریم نواز کو بھی باہر جانے کی اجازت ملے گی۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تمام وزرا کی بات سنتے ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کرتے ہیں، کابینہ میں یہی فیصلہ ہوا کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ای سی ایل پر نام اداروں کی تجویز پر ڈالا جاتا ہے جبکہ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری کابینہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے متعلق کابینہ کے اجلاس میں سب وزراءنے اپنی اپنی تجاویز دیں، حکومت نے نہ پہلے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کیلئے کوئی رکاوٹیں کھڑی کیں اور نہ اب ان کے دھرنے کے خلاف کوئی ایکشن لے گی۔