چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز کے بعد ان کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں نیب نے تحقیقات کرنے کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے چوھدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت نے کہا کہ لاہورکے کیس میں اس عدالت کا دائرہ اختیارنہیں.
مریم نواز کو نیب نے 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا
واضح رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز کو بھی طلب کر رکھا ہے، مریم نواز کو گزشتہ پیشی پر ایک سوالنامہ دیا گیا تھا،
مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا
واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.
نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں
وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.