وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

0
70

نواز شریف کے گھر کی چاردیواری کے 28 کروڑ جمع نہ کروائے گئے تو دیوارگرا دیں گے

نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے منڈی فیض آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری نے اپنے بیرونی دوروں پر قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، نواز شریف کے گھر کی چار دیوراری کے 28 کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع نہ ہوئے تو دیوار کو گرا دیا جائے گا۔

مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

وفاقی وزیر داخلہ کا مزہد کہنا تھا کہ نوازشریف کےگھر جاتی امرا کی دیوارپر 28 کروڑ روپے خرچ کیے گئے،حکومت نوازشریف سے 28 کروڑ روپے مانگ رہی ہے ،اگر 28 کروڑ ادا نہ کیے گئے تو دیوار گرادی جائے گی،

ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن ہو جائے پریشان

وفاقی وزیر داخلہ نے ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں ڈگری کالج برائے خواتین کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ نواز شریف نے غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 83 کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے، آصف زرداری نے 134 دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ خرچ کیے۔

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کالج کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا، تعلیمی سہولیات کی فراہمی بچوں کا بنیادی حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی فیض آباد میں 10 کلاس روم اور 10 لیبارٹریز کی سہولت موجود ہے،

Leave a reply