باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری ہوئی ہے

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ڈاکٹر عدنان نے لاہور کے علاقہ ڈیفنس اے تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے، ڈاکٹر عدنان نے پولیس کو بتایا کہ میں کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم تھا جبکہ میرے گھر والے عید کے لئے دبئی میں تھے، گھر میں کام کرنے والا گھریلو ملازم چھٹی پر تھا، جب گھر والے عید کے بعد دبئی سے واپس آئے تو کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر سے تقریبا چالیس لاکھ روپے مالیتی سونے اور ہیرے کے زیورات غائب تھے،نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے میرا سامان برآمد کروایا جائے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،اور کہا کہ فارنزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

Shares: