نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری، آصف زرداری کو ملی خوشخبری

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری، آصف زرداری کو ملی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی

نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو سمن رہائش گاہوں پر وصول کروائے،نواز شریف، آصف زرداری کے وارنٹ جاری کیے جائیں،

عدالت میں آصف زرداری کی جانب سے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،وکیل کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری علیل ہیں ،حاضری سےاستثنیٰ دیا جائے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی گئی

سردار مظفر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو عدالتی سمن کی تعمیل کروا چکے ہیں،سمن کی تعمیل کے باوجود ملزم عدالت سے غیر حاضر ہے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیےجائیں

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت11جون تک ملتوی کردی

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرآصف علی زرداری حاضری یقینی بنائیں،نوٹس وصول ہونےکےباوجودنوازشریف پیش نہیں ہوئے،

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں،بطور اسپیکر اور وزیراعظم ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،

عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا مسترد کر دی.

توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی کی، اور اس کی رقم جعلی اکاونٹس کے ذریعے ادا کی گئی۔

نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی.

Comments are closed.