نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

0
33

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری سرور نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا،نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں ،میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں،ہم نے نواز شریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا،

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا،نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے، سرکاری سطح پر نوازشریف کا بہترین علاج کیا گیا ،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کی طرح دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہیں بھی کھول رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے،پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں،ہم لبرازم پروموٹ کرینگے،انتہاپسندی اوردہشتگردی کوختم کرینگے،نہیں سمجھتاکہ مولانا فضل الرحمان کےدھرنےسےکسی سیاسی جماعت نے فائدہ اٹھایا،دنیا میں جہاں بھی شورش ہے،وہاں سب سے پہلے ادارے کمزورکرنے کی کوشش ہوتی ہے،جس ملک کی آرمی کمزور ہو جاتی ہے، وہ کمزور ہو جاتے ہیں،ہماری فوج کو متنازع نہیں ہونا چاہیے اور نہ اسے متنازع بنایا جائے،ہم اپنی فوج کو مضبوط اور غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں،

دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

Leave a reply