مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، یوسف عباس کو بھی مریم نواز کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں کو ایڈمن جج چودھری امیر خان کی عدالت میں پیش کیا گیا

مریم نواز کی پیشی پر وکلا کی جانب سے کمرہ عدالت میں نعرے بازی کی گئی ،شورشرابے اورسیلفیاں لینے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے حکم دیا کہ یوسف عباس اور مریم نواز کو کٹہرے میں لائیں ،مریم نواز کے وکیل اعظم تارڑ نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں، عدالت نے کہا کہ آپ شور کم کرو ائیں ،عدالت نے مریم نواز کو روسٹرم پر بلا لیا ،

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

مریم نواز نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے روسٹرم پر مشاورت کی،

مریم نواز نے عدالت پیشی کے موقع پر جاوید ہاشمی کے ساتھ ملاقات کی،جاوید ہاشمی کے ساتھ مختصر بات چیت کی، پرویز رشید نے مریم نواز کے سر پر ہاتھ پھیرا،

 

احتساب عدالت لاہور میں ن لیگی رہنماوَں کے خلاف مختلف کیسز کی سماعت آج ہونی ہے،

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس لاہورمیں داخلے سے روک دیا گیا ،پولیس کا کہنا تھا کہ کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گاڑی میں جاوید ہاشمی،پرویزرشیداور ابصارعالم موجود تھے، مسلم لیگ ن کے تمام رہنما پیدل جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوئے ،پولیس نے وکلا اورصحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا

 

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس پرسماعت ہوگی ، رمضان شوگرملز،چوہدری شوگر ملز اور آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بھی ہوگی ،شہبازشریف،حمزہ شہباز،مریم نوازاوریوسف عباس احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق بھی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

شہبازشریف اورحمزہ شہباز2مختلف مقدمات میں پیش ہوں گے ،شہبازشریف کےخلاف آشیانہ اقبال اوررمضان شوگرمل کیس کی سماعت ہوگی ،حمزہ شہبازکےخلاف رمضان شوگرمل اورآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوگی ،مریم نواز اور یوسف عباس شریف چوہدری شوگرملزکیس میں پیش ہوں گے ،

Leave a reply