نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکل سکتا ہے؟ فواد چودھری نے رستہ بتا دیا

0
34

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکل سکتا ہے؟ فواد چودھری نے رستہ بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف واپس نہ آئے توہم قوم کوکیا جواب دیں گے؟ ہم کافی پیشرفت دکھا چکے،اب شریف فیملی کوبھی دکھانا ہوگی، نوازشریف سے ہمارا ذاتی کوئی مسئلہ نہیں،قوم کے پیسوں کامعاملہ ہے، وزیراعظم نے کہا آزاد ذرائع سے تصدیق کرائی وہ واقعی بیمارہیں، کسی مجرم کو باہربھیجنے کی کوئی مثال نہیں ہے،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

فواد چودھری نے مزید کہا کہ نوازشریف نے کسی کے ذاتی نہیں قوم کے پیسے چرائے، گارنٹی چاہیے کہ وہ بیرون ملک جا کرواپس آئیں گے، اسحاق ڈاروزیراعظم کے جہازپربیرون ملک گئے واپس نہیں آئے،حسن اورحسین نے بھی پاکستان واپس آنے کا کہا تھا، نوازشریف واپس نہ آئے تو پھرہم کیا کریں گے؟ نیب کے ساتھ پلی بارگین کا بھی راستہ تھا، شہبازشریف کے نمائندگان کوطریقہ کارطے کرنے کی تجویزدی ہے،

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تیسری بار جاری، نواز کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلے گا؟

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیتی توپھرہمارا مسئلہ نہیں تھا،عدالت معاملے پرحکم دے توہماری ذمہ داری ختم ہوجائے گی،

Leave a reply