نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گا آج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج دس بجے ہو گا جس میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے،
ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت پر عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کراچکے ہیں،ہمیں کہا گیا ہےکہ صبح 10 بجے فیصلہ سنایاجائے گا،کمیٹی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ضرورت نہیں، کمیٹی اپنا فیصلہ آج صبح سنادے گی،
کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
کمیٹی کی جانب سےسفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی، ن لیگ نے سیکیورٹی بانڈز جمع کرانےسے انکار کردیا ذیلی کمیٹی سفارشات کی تیاری کیلئے 10 بجے بیٹھے گی،اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ سنایا جائے گا
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
ذیلی کمیٹی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کر یں گے،کمیٹی میں مشیراحتساب،سیکریٹری صحت پنجاب ،سیکریٹری داخلہ شامل ہیں،کمیٹی میں نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمو ایاز اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل ہیں،