نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

0
53

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے نکالنے کے عمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کیلیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، ڈاکٹرز کیلیے مشکلات بڑھ رہی ہیں کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلیے مزید اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دیں یا نہ دیں،پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے عمل میں جان کیلیے خطرات بڑھ رہے ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیرائڈز کی بار بار کی ہائی ڈوز نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ،وقت ضائع ہوتا رہا تو نواز شریف کی صحت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ،اسٹیرائڈز کے منفی اثرات نواز شریف کے دیگر عوارض کو پیچیدہ بنارہے ہیں،اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے

دوسری جانب شہباز شریف جاتی امرا میں نواز شریف کی عیادت کریں گے،شہبازشریف ڈاکٹرز سے نوازشریف کی صحت پر مشاورت کریں گے،شہباز شریف ڈاکٹر عدنان سے بھی جاتی امرا میں مشاورت کریں گے.

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

Leave a reply