نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط ، ڈاکٹر عدنان کی منطق
باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ رائل برامپٹن اسپتال میں نواز شریف کے دل کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا ہے اُن کو شریانوں کی پیچیدہ قسم کی بیماری لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خون کے بہاؤ میں مسئلہ ہے اور دل کے عضلات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ نواز شریف کی کونونری انٹروینشن گذشتہ جمعرات کو ہونا تھی تاہم وہ اب اگلی جمعرات کو ہو گی۔نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ معائنے کے وقت مریم نواز اسپتال میں ساتھ ہوں لیکن مریم نواز کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ان کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے معاہنے کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔
ڈاکٹر عدنان نے متنبہ کیا ہے کہ کارڈیک انٹروینشن نوازشریف کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، شہباز شریف نے بھی مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے،لندن کے رائل برومپٹن اسپتال کے معالجین نے دل کی شریانوں میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹیں، دل کے بڑے حصے کے شدید متاثرہونے کا انکشاف کیا ہے۔ مریم نوازکے پاس نہ ہونے پر دوبار’’کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن‘‘کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا۔
صدر نواز لیگ میاں شہباز شریف کہتے ہیں متعدد جان لیوا بیماریوں کے لاحق ہونے سے نواز شریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے، زندگی کےمشکل ترین وقت میں مریم نواز اپنے والد کیلئے غم بانٹنے کا باعث بنیں، انہیں دیکھ بھال کیلئے لندن آنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔