نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا معائنہ کیا،نوازشریف کے جسم پر سوجن اور سائڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا ،اسٹیرائیڈز کے ہائی ڈوز اور دیگر ادویات کی بنا پر شوگر مزید بڑھ گئی،نواز شریف کے طبی اثرات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کااصرار ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے،ڈاکٹروں کے مطابق نوازشریف کے علاج کابہت وقت ضائع ہوچکا ہے،فوری تشخیص ہوئے بغیر علاج میں تاخیر محمد نواز شریف کی صحت کے خطرات بڑھ رہے ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سٹیرائڈز کے منفی اثرات کم سے کم کرنے کے لئے ڈاکٹر نے ادویات میں ردوبدل کیا ہے،ایک دفعہ پھر ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک کے جانے کی وارننگ دے دی.

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی سینگین صورتحال کی چھان بین اور اعتراف بھی کرتے ہیں پھر بھی اینڈ منٹی بانڈ کی شرط رکھنے کی منطق سمجھ نہیں آئی ،عمران صاحب کسی کو کسی سے فائدہ پہنچے یہ اللہ کی توفیق کی بات ہے ،عمران صاحب جھوٹ بولنا اور عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں ،عمران صاحب محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے فیصلے کو مشروط کرنے سے آپ کی بدنیتی اور سیاسی انتقام ظاہر ہو گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج پھر سماعت کرے گا۔ عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق وفاق اور نیب کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

Comments are closed.